پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور: شبیہہ ذوالجناح کا نگران سپاہ صحابہ کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

شہید عرفان مبشر نے جان دینے سے قبل پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں تکفیری ملزمان کی نشاندہی کردی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا

شیعہ نیوز: لاہور کے علاقے شادباغ میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی جانب سے شبیہہ ذوالجناح پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونیوالا نگران عرفان مبشر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ فائرنگ کے واقعہ میں تکفیری دہشتگردوں نے شبیہہ زوالجناح کو بھی شہید کر دیا تھا، جبکہ نگران زخمی ہوا تھا، جسے میو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی۔ تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق عرفان مبشر آج شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ مولوی گرفتار نہ ہوا تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، انجمن امامیہ بلتستان

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہید عرفان مبشر نے جان دینے سے قبل پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں تکفیری ملزمان کی نشاندہی کردی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button