اہم پاکستانی خبریں

چہلم امام حسینؑ، پنجاب میں فوج اور رینجرز طلب

شیعہ نیوز: چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ترتیب دیدیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پُرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے۔ پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اوررینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق17 سے27 صفر کے دوران خدمات طلب کی گئی ہیں۔ فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائیگا۔ دستوں کی تعیناتی ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی کی جائے گی۔ فوج طلب کرنے کا فیصلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button