اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین عبدالہیان نے ملاقات کی، جس میں اسٹریٹجک ماحول بالخصوص افغانستان کی صورتحال، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم بھی زیر بحث آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی مردہ باد اسرائیل ریلی

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے حامل دو برادر ہمسائے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون گذشتہ برسوں سے مضبوط ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button