اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خوارج کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے خوارج کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے عزم کا اعلان کردیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے ، یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں ؟میں اور میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہو گی، پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے، کے پی پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اسکی بے پناہ قربانیاں ہیں،ہم قبائلی عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button