اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہداء مچھ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شہدائےسانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں آرمی چیف سے شہدائےسانحہ مچھ کے لواحقین کی سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ شیعہ ہزارہ برادری کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شہدائےسانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اندوہ ناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے سابق صوبائی وزیر قانون آغا رضا، مقامی علمائے کرام اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے حامل بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی۔ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کام یاب نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کو یقین بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close