مذموم مفادات کیلئے غلط معلومات کا پھیلانا خطرناک ہے، آرمی چیف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مذموم مفادات کیلئے غلط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے خطرہ ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہیں لاہور کور کی فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی، ایل ایس ای، پی یو، جی سی یو کی فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہری بنانے پر معروف تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں بلوچستان، سوئی کے علاقے میں دھماکہ، امن فورس کے 4 رضاکار شہید
ان کا کہنا تھا کہ مذموم مفادات کیلئے غلط معلومات کا پھیلانا غلط تاثر کو جنم دیتا ہے، مذموم مفادات کیلئے غط معلومات کا پھیلانا معاشرے میں ہم آہنگی کیلئے بھی خطرہ ہے اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بہت زیادہ ذہین اور محنتی ہیں، پاکستانی نوجوان موقع اور ماحول ملنے پر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔