اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آرمی چیف کا فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کا حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو کورونا وائرس کی وباء کے خلاف سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے انفرادی طور پر ذمے دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر حکومتی، اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرے، ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمے دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمے داری کو ادا کرے گی، ہم کورونا وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر انجام دیں گے۔ آرمی چیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا، اسی میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close