دنیاہفتہ کی اہم خبریں

بڑی خبر، فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا،اقتدارپر قبضہ کرلیا

حکومت اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مغربی افریقہ کےملک برکینافاسو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی افریقہ کےملک برکینافاسو کی فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ برکینا فاسو کی حکومت اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں طالبان کے نمائندوں کا مغربی ممالک سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ

فوج نے ٹی وی پر اعلان کیا کہ برکینا فاسو کی تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں، مناسب وقت میں آئینی نظام کی طرف واپس آئیں گے۔

فوج کے مطابق اس دوران جتنے بھی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے وہ سب محفوظ مقام پر ہیں۔معزول صدر روچ کابورے کہاں ہیں اس حوالے سے فوج نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button