
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ارشد شریف کو مادر وطن سے محبت کی سزا دی گئی، علامہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے نامور صحافی ارشد شریف کے دیار غیر میں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو مادر وطن سے محبت کی سزا دی گئی، حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں البتہ ظلم سے نہیں، شہید وطن عزیز میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کا سخت مخالف تھا۔