صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 17 لاکھ فلسطینی دربدر
شیعہ نیوز: فلسطین انفارمیشن سینٹرنے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 17 لاکھ فلسطینی دربدر ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی السما نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حکومت فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں وحشیانہ ترین جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین مارچ میں ندائے الاقصی موکب پر 50 میٹر کا فلسطین کا پرچم
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جملہ غیر انسانی اور وحشیانہ جرائم میں ایک یہ بھی ہے کہ اس نے 17 لاکھ فلسطینیوں کو دربدری پر مجبور کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت دھمکیوں، بمباریوں، اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال نیز قتل عام کے ذریعے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غاصب حکومت عام شہریوں کو مجبور کررہی ہے کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر زندہ رہنے کے لئے دربدری اختیار کریں۔