پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علماء کرام سے معاشرہ سازی کیلئے بڑی توقعات وابستہ ہیں، اسد عباس نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کل مسالک علماء بورڈ کے علمائے کرام جن میں بریلوی ، شیعہ ،دیوبندی ، اہلحدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برادرسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بننے پر مبارکباد پیش کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی فرقہ ورانہ روش کو ترک کر کے بین المسالک ہم آہنگی کی فضا کو بر قرارکی جائےگی ۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے، علماءکرام کے کردار کی تعریف اور کہا کہ ’’معاشرے میں علماء کرام اپنی روش تبلیغ کے ذریعے اپنا خالصانہ کردار پیش کریں تو معاشرہ امن کا گہورا بن سکتا ہے ۔ ہم ہر طرح سے علماءکرام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں ۔ ہماری علمائے کرام سے معاشرہ سازی کے لئے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں میہڑ، شیعہ علماء کونسل کی جانب سےسیلاب متاثرہ100 خاندانوں کو خیموں کی فراہمی

کل بین المسالک علماءء بورڈ کے وفد نے بھی یقین دلایا کہ ہم حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے اور اخوت کی فضاء برقرار کرنے میں ہمیشہ میدان میں نظر آئیں گے ۔ یہ نہ صرف ہماری شرعی ذمہ داری ہے بلکہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے کہ ہم حکومت وقت کی ہر احسن اقدام کی تائید کرتے ہوئے ساتھ دیں۔یہ ملاقات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع سیکرٹریٹ حکومت پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button