
میہڑ، شیعہ علماء کونسل کی جانب سےسیلاب متاثرہ100 خاندانوں کو خیموں کی فراہمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ سندھ کی تحصیل میہڑ میںسربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر زہرا اکیڈمی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ ضلع دادو کے زیر انتظام تحصیل میہڑ کے سیلاب متاثرہ علاقوں، امام بخش جانوری، رادھن، بلیداری، عالیوال، علی شیرواہ، منگوانی، ٹنڈو بھنڈ، لونگ تنیو، گھاڑی، غلام قادر دریانی، چھٹومیروانی، فریدآباد، رتانی چانڈیو، سیلرا اور الہی بخش کھوسہ میں100 خاندانوں کو خیمے فراہم کردیے گئے۔
100 متاثرہ خاندانوں کو مکمل عزت و احترام، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظرزمین بوس مکانات کے قریب اور جائے پناہ پر نصب کرکے دئیے، تاکہ ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہوسکیں۔اس موقع پرعلامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں سندھ میں محکمہ تعلیم اور پولیس کو کرپٹ ترین قرار دیا جانا باعث شرم ہے
تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 4 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ انہیں ناہموار اور دشوار گذار راستوں کو بھی عبور کرنا پڑتا ہے۔
الحمدللہ، ضلع دادو کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 700 سے زائد متاثرہ گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں ان کی خدمت میں پیش کی گئیں تھی۔اس کے علاوہ تحصیل میہڑ کے سیلاب متاثرہ علاقوں بالخصوص کاچھو میں تبرک امام حسین علیہ السلام فراہم کیا گیا اور اس کے علاوہ میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے۔