پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ میں محکمہ تعلیم اور پولیس کو کرپٹ ترین قرار دیا جانا باعث شرم ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات مبشر حسن نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سالانہ سروے میں محکمہ پولیس کو ملکی سطح پر سب سے زیادہ کرپٹ قرار دینا اور اس کے بعد ٹینڈرنگ، عدلیہ اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کو کرپٹ ترین قرار دینا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث شرم ہے۔

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کے موقع پر اپنی سالانہ رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صوبائی سطح پر سندھ میں تین شعبوں کو سب سے زیادہ کرپٹ بتایا گیا ہے، جہاں محکمہ تعلیم سب سے زیادہ کرپٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پولیس اور تیسرے نمبر پر کنٹریکٹ اور ٹینڈرنگ کا محکمہ شامل ہے۔

مبشر حسن نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے جبکہ کرپشن کی روک تھام کرنے والے ادارے خود بھی بدترین کرپٹ ہوچکے ہیں، ان اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے پورے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، ہر کام کے ریٹ مقرر ہیں، رشوت خوری ملک کے اندر کوئی جرم نہیں رہی، جو جتنے بڑے عہدے پر فائز ہے اس کی قیمت اتنی ہی بڑی ہوتی ہے، جب تک اقتدار پر کرپٹ افراد قابض ہیں ملک کرپشن فری نہیں بن سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button