پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مصور مہدی اور پیکر زہرا اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدور منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 34واں سالانہ تین روزہ ’’اسلام معراج انسانیت‘‘ مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں اختتام پذیر، مرکزی کنونشن کے آخری روز انتخاب میں اکثریت رائے سے مصور مہدی اصغریہ آرگنائزیشن کےجبکہ سیدہ پیکر زہرا مہدوی شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 34ویں سالانہ تین روزہ اسلام معراج انسانیت کنونشن کے آخری روز علامہ حیدر علی جوادی کی زیر صدارت یوم مہدیؑ منتظر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے علامہ حیدر علی جوادی، علامہ علی بخش سجادی، علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ محمد محسن مہدوی، استاد اخلاق احمد اخلاق، علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ رضا محمد سعیدی، علامہ سرفراز مہدی، غلام رضا جعفری، خانم بتول بگھیو و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو شیلڈ پیش کی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ شبیرمیثمی کا علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے “قائد صح کارڈ” کے اجراء کا اعلان

مرکزی کنونشن کے آخری روز انتخاب کے بعد اختتام پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ شعبہ خواتین کے مرکزی صدور کا اعلان علامہ حیدر علی جوادی نے کیا، کارکنان کی اکثریت رائے سے مصور مہدی اصغریہ آرگنائزیشن کے، جبکہ پیکر زہرا مہدوی شعبہ خواتین کی نئی میر کارواں منتخب ہوگئیں، نومنتخب مرکزی صدور سے علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button