اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اصغریہ تحریک کی جانب سے سندھ بھر میں عشرہ شجرکاری کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین انجینئر سید حسین موسوی نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پیروی میں پودا لگا کر تحریک کی جانب سے عشرہ شجرکاری کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر حسین موسوی نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے، جس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ شجرکاری مہم کے دوران عوامی اشتراک کو یقینی بنا کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای نے شجرکاری مہم کا خود آغاز کیا اور اس عمل پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اصغریہ تحریک کیجانب سے 11 تا 20 مارچ تک سندھ بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج لگنے والے ننھے پودے کل تن آور درخت بن کر جہاں وطن عزیز کی فضاؤں کو آکسیجن مہیا کریں گے، وہیں عوام کو سانس لینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انجینئر حسین موسوی نے کہا کہ درخت ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے بچاتے ہیں، اس کے علاوہ جاندار مخلوق کو آکسیجن کی اشد ضرورت ہوتی ہے، جو کہ درختوں، پودوں کے سوا اور کہیں سے نہیں ملتی، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جب سے انسان نے دنیا میں آنکھ کھولی، درخت اس کی اہم ترین ضروریات میں شامل رہے ہیں، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، تاکہ زندگی اسی طرح رواں دواں رہے۔

اس موقع پر مرکزی صدر اصغریہ تحریک سید شکیل شاہ حسینی نے کہا کہ ہم اصغریہ تحریک کے پلیٹ فارم سے رہبر معظم کی شجرکاری مہم کی تقلید کرتے ہوئے سندھ دھرتی کو سرسبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button