پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جب آسیہ بی بی اور دیگر کو گستاخی کی معافی نہیں دی گئی، طارق مسعود ملعون کو کیوں دی جا رہی ہے؟؟

شیعہ نیوز : تاریخ گواہ ہے کہ جب آسیہ بی بی اور دیگر افراد پر گستاخی کا الزام لگا، تو ان کے خلاف پورے ملک میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ عدالتوں سے سڑکوں تک ان کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا گیا، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ طارق مسعود ملعون، جو نہ صرف رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کر چکا ہے بلکہ قرآن کی توہین جیسے سنگین جرم کا بھی مرتکب ہوا، اسے کیوں چھوٹ دی جا رہی ہے؟

آسیہ بی بی جیسے کیسز میں معافی ناممکن سمجھی گئی، مگر طارق مسعود جیسے ناپاک عناصر کو کھلی چھوٹ دینا کیا دوہرا معیار نہیں؟ عوام میں اس سوال پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ آخر کیوں ایک مفتی کو، جو بظاہر دین کی آڑ میں ایسی گستاخانہ باتیں کرتا ہے، کسی قسم کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا؟

شیعہ سنی علماء اور عوام کا کہنا ہے کہ دین کی توہین کرنے والا چاہے کوئی بھی ہو، اس کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ ایسے فتنہ پرور مفتیوں کو معافی دینے کا کوئی جواز نہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جیسے دیگر گستاخوں کو سزائیں دی گئیں، اسی طرح طارق مسعود ملعون کو بھی سخت ترین سزا دی جائے تاکہ امت میں مزید انتشار اور منافقت پیدا نہ ہو۔

انصاف کا دہرا معیار معاشروں کی تباہی کا سبب بنتا ہے ، طاقت ورکیلئے الگ قانون اور کمزور کے لئے الگ قانون معاشرتی انتشار کا سبب ہے ۔

واضح رہے کہ مفتی طارق مسعود جوکہ ایک معروف ٹک ٹاکر ہے کی جانب سےاللہ اور اس کے رسول ؐ کی شان اقدس، شان ِقرآن مجید اور صحابہ میں صریح گستاخی کے باوجود ایک بھی ایف آئی آر تاحال درج ناہوسکی جس کی وجہ وہ خفیہ ہاتھ ہیں جو ٹک ٹاکر طارق مسعود کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button