اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

اصغریہ اسٹوڈنٹس کل ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی، خصوصاً سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اپنے ایک بیان میں اے ایس او کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس منائے گی، اس سلسلے میں لیکچرز، لیٹریچر، پبلیکیشنز، آئمہ جمعہ کے ذریعے خطبات اور عالمی دنیا کی بیداری کے ساتھ دشمنان انسانیت امریکا و اسرائیل کے خلاف القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مقدمات عزاداری نہیں روک سکتے، عزاداری ہمیشہ جاری رہے گی

انہوں نے کہا کہ یوم القدس ریلیاں کراچی، بدین، ماتلی، میرپورخاص، حیدرآباد، بھٹ شاہ، ہالا، سکرنڈ، نوابشاہ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، بوزدار وڈا، ٹھری میرواہ، خیرپورمیرس، سکھر، صالح پٹ، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں نکالی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close