اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اصغریہ تحریک اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی کنونشن اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 49 واں سالانہ مرکزی "فہم قرآن کنونشن” اور اصغریہ علم و عمل تحریک کا چوتھا سالانہ مرکزی ’’میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیتؑ کنونشن‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں اختتام پزیر ہوگیا، جس میں محسن علی اصغری نئے سیشن کیلئے اے ایس او اور سید شکیل شاہ حسینی اصغریہ تحریک کے نئے میر کاروان منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کنونشن کے آخری روز اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام مشترکہ عظیم الشان جلسہ عام بعنوان ’’یوم صادقینؑ‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد کیا گیا، جلسہ عام سے بزرگ عالم دین علامہ محمد باقر نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مختار احمد امامی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، چئیرمین اصغریہ تحریک انجنئیر سید حسین موسوی، ادارہ تعلیم و تربیت منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم مولانا غلام ربانی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا قربان علی بھٹ شاہی، مولانا جواد ہادی، دانشور سید امتیاز حسین بخاری و دیگر نے خطاب کیا۔

جلسہ عام میں سندھ یوینورسٹی، مہران ایجنئیرنگ یونیورسٹی، قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سمیت کراچی، بدین، ماتلی، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نواب شاھ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، خیرپور ناتھن شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ بھر سے کارکنان و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شریک کی۔

بعد ازاں علامہ محمد باقر نجمفی اور انجنئیر سید حسین موسوی نے نئے مرکزی صدور کا اعلان کیا، جس کے مطابق محسن علی اصغری دوبارہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے اور سید شکیل شاہ حسینی اصغریہ تحریک کے نئے میر کاروان منتخب ہوگئے۔ جلسہ عام کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button