اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر16 مئی کو ملک گیر ”یوم یکجہتی فلسطین“ منایا جائے گا

شیعہ نیوز:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر اتوار 16 مئی کو ملک گیر ”یوم یکجہتی فلسطین“ منایا جائے گا۔ اس دن قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں پُرامن مظاہرے کیے جائیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہر شہری اپنے گھروں سے باہر نکلے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے فلسطینی پرچم اٹھائے جائیں، اظہار یکجہتی کیلئے قوم اپنے گھروں سے باہر اور چھتوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم فلسطین کے مظلومین کیساتھ کھڑی ہے، او آئی سی اسرائیلی جارجیت کیخلاف ٹھوس اور فوری اقدامات کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ غاصب یہودیوں نے انبیاء کی سرزمین کی توہین کی حد کردی ہے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی جانبداری قابل مذمت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close