مشرق وسطی

ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کمی لانے کا تیسرا مرحلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں کمی لانے سے متعلق ایران کی جانب سے تیسرا فیصلہ اُٹھانے کے لئے تیار ہے تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کی صورت میں تیسرے فیصلے کو مؤخر کیا جاسکتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہےکہ ایران کی جانب سے سفارت کاری، تعامل اور مذاکرات کے مواقع دینے اور ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے والے رکن ممالک کے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ٹائم دینے کے بعد ایران نےجوہری معاہدے پر عمل درآمد میں کمی لانے سے متعلق تیسرا فریم ورک تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے، ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ فرانس کو ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کی سفارتی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ان تمام اقدامات کے باوجود ان کوششوں کی ناکامی اور یورپی فریقین کی کمزوری کی صورت میں ہم جوہری وعدوں کی کمی کے لئے تیسرا قدم اُٹھائیں گے۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ ایران کا تیسرا مرحلہ ڈیزائن اور نفاذ کے لئے تیارہےجو پہلے اور دوسرے مرحلوں سے مستحکم تر ہوگا تا کہ جوہری معاہدے میں ایران کے حقوق اور ذمہ داریوں کے مابین توازن قائم ہو سکے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر یہ تجاویز اور مذاکرات جو جوہری معاہدے کے نفاذ اور یورپ کے وعدوں پر مبنی ہیں، مکمل طور پرنافذ ہوئےتو ہم تیسرااقدام نہیں اُٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button