مجلس عزا سے واپسی پر علامہ سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملہ
علامہ سبطین سبزواری حملے میں محفوظ رہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری پرتکفیری دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ ،محافظوں کی جوابی فائرنگ، حملہ آور فرار، علامہ سبطین سبزواری خدا کے فضل وکرم سے محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ سبطین سبزواری ڈگراں گاوں ضلع سیالکوٹ میں مجلس پڑھنے کے بعد واپس ڈسکہ آرہے تھے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری پر مبینہ طور پر بھرتاں والا پل پر حملہ کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیو ایم رہنماکے اہم عراقی شخصیات سے رابطے
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد3 تھی شیعہ علماء کونسل کے رہنما کے گارڈ کی حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ علامہ سبطین سبزواری کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، علامہ سبطین سبزواری حملے میں محفوظ رہے، البتہ گاڑی کو نقصان ہوا15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
شیعہ علماء کونسل کے ترجمان کےمطابق علامہ سبطین سبزواری نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے اورپولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔