اہم پاکستانی خبریں
جی پی اے کمپلیکس گودار پر حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک
شیعہ نیوز: گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام 8 حملہ آور مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گردوں نے گذشتہ روز جی پی اے کمپلیکس گوادر پر بزدلانہ حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ دہشت گردوں نے سکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔ 10 سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جائے وقوعہ سے دھواں بھی اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔ ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں۔