
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
لاہور،چوہنگ کے علاقے میں جلوس پر حملہ، 100مومنین زخمی
یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی موجودگی میں کیا گیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اور براہ راست فائرنگ کی جارہی ہے ۔
یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی موجودگی میں کیا گیا ہے ۔
فائرنگ سےبڑی تعداد میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
لشکر جھنگوی و تحریک لبیک کے مسلح دہشتگردوں کے سامنے قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔
دہشتگردانہ حملے کے خلاف مؤمنین کی جانب سے چوہنگ جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا دے دیا گیاہے۔شرکائے دھرنا نےدہشتگردوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔