دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان، ہرات میں مسجد پر حملہ، 6 نمازی شہید

شیعہ نیوز: افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذرہ شہر کے نواحی علاقے اندیشہ میں مسجد امام زمان علیہ السلام پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے نماز مغربین کے دوران مسجد پر حملہ کیا۔ مسجد کے امام جماعت سمیت 6 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی نمازی زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکمران جماعت طالبان کی طرف سے اب تک دہشت گرد حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button