
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
منگھوپیر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا عزاداروں پر حملہ، ویڈیو وائرل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں جلوس شہادت نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ سے واپسی پر منگھوپیر کے علاقے میںعزاداروں پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ 2 مومنین زخمی۔
واقعہ عاشور کی شام پیش آیا جب منگھوپیر سے آیا ہواعزاداروں کا ماتمی دستہ عاشورا جلوس نواسہ رسول امام حسینؑ میں عزاداری کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا تو پہلے سے گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے عزاداروں پر فائرنگ کردی جس سے دو مومنین زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آگئی جنہیں با آسانی پہچانا جاسکتا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی جماعت سے بھی بتایاجارہا ہے۔