اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خیبرپختونخواہ میں دہشتگرد بے لگام، پشاور میں پولیس پر حملے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبرپختونخواہ میں دہشتگرد بے لگام ہوگئے ہیں دو روز قبل ڈی آئی خان میں3 شیعہ مسلمانوں کے قتل کے بعد گزشتہ رات پشاور میں پولیس پر 2 علاقوں میں دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حیات آباد اور بڈھ بیر میں دستی بموں سے حملے کیےگئے جن میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا، جس میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے، اس کے علاوہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ نسل کشی میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے؟

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button