شیعہ نسل کشی میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے؟
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے ڈی آئی خان میں دو شیعہ بھائیوں اورایک دوست کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شیعہ نسل کشی میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے؟
انہوں نے شیعہ نسل کشی کے پے درپے واقعات کوخیبرپختونخواہ حکومت کی بدترین نا اہلی قرار دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں خیبرپختونخواہ حکومت نےتکفیریوں کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ڈی ائی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شیعہ نسل کشی میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے۔ماضی کے ایک ڈی پی او نے چند پولیس اہلکاروں کےشیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونےکا اعتراف کیا تھا مگر ان ذمہ داروں کا آج تک تعین نہیں کیا جاسکا۔
ہم حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اگرڈی ائی خان میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ہم پورے خیبر پختواہ میں احتجاج کریں گے اور اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے تاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کھل کر ساری دنیا کے سامنے آئے۔