مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بغداد ائیر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

شیعہ نیوز: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریہ پر کئی راکٹ فائر کئے گئے

فارس خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ کل رات بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریا پر کئی کاتیوشا راکٹ فائر کئے گئے ۔ صابرین نیوز نے بھی امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے اڈے پر 3 راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ وکٹوریا ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close