مشرق وسطی

عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین سے گذر رہا تھا جو حملے کا نشانہ بنا۔

ابھی تک اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button