اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاک افغان سرحد پر دہشتگرد حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید

شیعہ نیوز: ژوب میں سرحد پار دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے اور 6 جوان زخمی بھی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close