مشرق وسطی

غزہ اور غرب اردن پر صہیونی فورسز کے حملے، مزید 28 شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز :غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کے حملوں میں مزید 28 بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں 28 بے گناہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ کے مغرب میں واقع الشاطئ کیمپ کے قریب خیابان حمید پر ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 24 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کا پاکیزہ خون مکتب مقاومت کا ہتھیار ہے، عباس عراقچی

دراین اثناء شہداء الاقصی بریگیڈ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے الفارعہ کیمپ پر حملے کی کوشش کی تاہم فلسطینی جوانوں نے بہادری کے ساتھ حملہ آور صہیونیوں کو روکا۔ اس موقع پر فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

غرب اردن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کے خصوصی دستوں نے شمالی طولکرم کے قصبے عتیل، جنوبی الخلیل اور مغربی کنارے کے علاقوں قلقیلیہ میں عزون اور باقہ الحطب کے قصبوں پر بھی دھاوا بولا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button