مشرق وسطی

حزب اللہ لبنان نے صیہونی کالونی پر میزائلوں کی بارش کردی

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں کفربلوم صیہونی کالونی کو دسیوں میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔ کفربلوم صیہونی کالونی پرحزب اللہ لبنان کے میزائلی حملے کے بعد کفربلوم ، کفریات شمونہ اور بیت ہلیل صیہونی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے۔ کفربلوم صیہونی کالونی میں لبنان کی اسلامی استقامت کے میزائلی حملے میں صیہونیوں کو جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ اس میزائلی حملے کے بعد صیونی حکومت کے میڈیا نے مقبوضہ الجلیل کے کچھ علاقوں میں بجلی منقطع ہو جانے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یہ حملہ حولا ٹاؤن کے ایک گھر پر صیہونیوں کی بمباری کے جواب میں کیا گیا ہے۔ حولا ٹاؤن پر صیہونی فوج کے میزائلی حملے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button