دنیا

مساجد اور نمازیوں پر حملہ برداشت نہیں: ترجمان طالبان

شیعہ نیوز: طالبان کے ترجمان ذبیح‌الله مجاہد نے وزیر اکبر خان مسجد کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور نمازیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا عمل نا قابل برداشت اور بہت بڑی جارحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو چاہئیے کہ وہ اس قسم کی جارحیت کے خلاف حکومت کا ساتھ دے۔

واضح رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان مسجد کے باہر ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو وزیر اکبر خان مسجد کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ مسجد کے گیٹ کے سامنے ہوا تاہم اس ترجمان نے جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ کابل میں جمعرات کو بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا تاہم اس بم دھماکے میں جانی نقصان کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button