مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدر پزشکیان اور کابینہ ارکان کی امام خمینی رح سے تجدید عہد کے لئے مزار پر حاضری

شیعہ نیوز: صدر ایران مسعود پزشکیان اور دیگر حکومتی اراکین نے ہفتہ کی صبح (1 فروری) عشرہ فجر کے دوسرے دن اسلامی انقلاب کی فتح کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھاۓ اور امام راحل کے نظریات سے تجدید عہد وفا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قازقستان “الماتی ڈیجیٹل کانفرنس 2025” میں ایران کی پانچ تجاویز، رکن ممالک کا خیر مقدم

رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر انقلاب کی آمد پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور کابینہ کے ارکان نے ہفتے کی صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دے کر تجدید عہد کی۔

یاد رہے ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button