پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اورنگزیب فاروقی گروپ کی دہشتگردی کا امکان، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کی جانب سےاورنگزیب فاروقی گروپ کی ریلی پر خود کش حملے کے بعد سندھ میں دہشتگرد اورنگزیب فاروقی گروپ کی جانب سے دہشتگردی کا خطرہ ،آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کی آپسی لڑائی میں دہشتگرد رمضان مینگل گروپ کی جانب سےاورنگزیب فاروقی گروپ کی ریلی پر خود کش حملےکے بعد دہشتگرد اورنگزیب فاروقی گروپ کی جانب سے سندھ میں دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے کیوںکہ دہشتگرد اورنگزیب گروپ سندھ میں زیادہ مضبوط ہے اور سندھ میں کئی دہشتگردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے۔

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام نے اس خطرے کے پیش نظر صوبہ بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پبلک مقامات، اہم سرکاری، نیم سرکاری عمارتوں، دفاتر، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، ایئر پورٹس، حساس تنصیبات سمیت مساجد، امام بارگاہوں وغیرہ پر جملہ سیکیورٹی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ مختلف منتخب کردہ مقامات سمیت صوبے کے مضافات اور گنجان آباد علاقوں میں انٹیلی جنس اور کڑی نگرانی کے نظام کو مزید ٹھوس بنایا جائے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور وجیلنس کے عمل کو اپنی نگرانی میں انجام دینے کا بھی حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button