دنیا

آسٹریلیا کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ

شیعہ نیوز: آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے غزہ کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے سے متعلق تل ابیب پر اپنی تاکید کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں پینی وونگ نے لکھا کہ میں نے غزہ کی صورتحال کے بارے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ نے لکھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے، عام شہریوں کی حفاظت، قیدیوں کی رہائی، مزید امداد فراہم کرنے اور علاقائی کشیدگی کو روکنے کے لئے، پینی وونگ نے لکھا کہ میں نے صیہونی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں تنازعے کے فریقین کی جانب سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد کو تسلیم کرنے پر مبنی آسٹریلوی موقف پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button