پاکستانی شیعہ خبریں
معروف نوحہ خوان ندیم سرور اور ایرانی قونصل جنرل کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض
شیعہ نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس کراچی میں جناح یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا اور کامیاب سفارت کاری اور تعلقات کے فروغ کا اعلیٰ مظاہرہ کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ایران کے کراچی میں متعین قونصل جنرل حسن نوریان، قونصل جنرل بحرین عبد اللہ احمد بوقہوس شامل ہیں جبکہ معروف نوحہ خواں سید ندیم رضا سرور، فرحان حنیف، ارشد ولی محمد، محترمہ اکرم خاتون، حاجی حنیف طیب کو بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔