مشرق وسطی

آیت اللہ خامنہ ای کا مرحوم حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فقیہ اور عالم ربانی آیت اللہ سید محمد حسینی شاہرودی کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ محمد حسینی شاہرودی انقلاب سے قبل نجف اشرف کے ممتاز فقہاء میں شامل تھے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد وہ قم منتقل ہوگئے جہاں انھوں نے حوزہ علمیہ قم میں شاندار خدمات انجام دیں ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مرحوم کے پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ، فرزندوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button