
فلسطینی سفیر کا اہم بیان، آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ آزاد مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ حضرت امام خامنہ ای کیساتھ آزاد مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے اور یہ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور اسلامی ممالک کی حمایت سے پورا ہوجائے گا۔
ان خیالات کا اظہار "صلاح زواوی” نے پیر کے روز فلسطینی حامی ممالک کی پارلیمنٹوں کے خارجہ پالیسی کمیشنوں کے ورچوئل اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کا اتحاد قابل ستائش ہے کیونکہ اس کی وجہ سے فلسطین کو دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے یکجہتی مرکز کے طور پر سمجھے جاتے ہیں۔
زواوی نے فلسطین کی آزادی پر سب کی جد و جہد پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض ممالک کیجانب سے ناجائز صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کی مذت کرتے ہوئے کہا قدس کی قابض دشمنوں کو اس خطے سے باہر نکالنے پر سب کی کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں نے امریکہ اور صہیونی ریاست کیخلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں شہید ہوگئے۔
انہوں نے قائد اسلامی انقلاب حضرت امام خامنہ ای کے لیے طول عمر کی دعا کی اور کہا کہ یقینا ان کیساتھ آزاد مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔