مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدارتی امیدوار دشمن کو خوش کرنے والے بیانات سے گریز کریں، آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ صدارتی امیدوار انتخابی مباحثوں کے دوران دشمن کو خوش کرنے والے بیانات سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے عہدیداروں نے شہید آیت اللہ بہشتی اور ان کے 72 ساتھیوں کے شہادت کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسماعیل ھنیہ

اس موقع پر رہبر معظم نے کہا کہ قومی ذرائع ابلاغ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان انتخابی مناظرہ خوش اسلوبی کے ساتھ ہورہا ہے۔ اس کی وجہ سے عوام کو امیدواروں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔

صدارتی امیدواروں سے یہی نصیحت کرتا ہوں کہ مباحثے کے دوران کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے دشمن کو خوشی کا موقع مل جائے۔

رہبر معظم نے کہا کہ ججوں اپنے فیصلوں کو انسانی حقوق کے مغربی نظریات پر استوار نہ کریں۔ عدلیہ کے سربراہ کو چاہئے کہ ہمیشہ میدان میں جاکر خود کاموں کی نگرانی کرے تاکہ بہتر نتیجہ مل سکے۔ عدلیہ کو چاہئے کہ کسی قسم کی رعایت کے بغیر شجاعت کے ساتھ عدالت جاری کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button