مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ خالق حقیقی سے جاملے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے بزرگ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستون اربعہ میںشامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کا 85 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
آیت اللہ محمد سعید الحکیم کا 3 دن قبل نجف کےاسپتال میں آپریشن ہوا اور کل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید الحکیمؒ کا شمار عالم اسلام کے بڑے فقہا میں ہوتا تھا وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے چار بڑے مجتہدین میں شامل تھے، عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں آیت اللہ محمد سعید الحکیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔