آیت اللہ سیستانی کی قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراق کے اعلی دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بغداد ائیر پورٹ کے قریبی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
آیت اللہ سیستانی کے بیان کو شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سیستانی نے ابو مہدی مہندس، میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ہمراہ دیگر8 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عراقی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے ۔
انھوں نے عراقی حکومت پر زوردیا کہ امریکہ کو عراقی قوانین نقض کرنےاجازت نہ دیں اور عراقی سرزمین کو امریکہ کے نجس اور منحوس وجود سے پاک کرنے کی کوشش کریں ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراقی عوام کے امن و سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔