اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں مقیم پاکستانی آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کشمیریوں کی مدد کیلئے فتویٰ جاری کر دیا۔

آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسلمان کا شرعی اور ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان خدا کی رحمت اور ہماری وفادار، فدا کار، مخلص اور بہادر فوج کی جانفشانی سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک فوج نے کشمیریوں کی مدد میں کوئی کوتاہی برتی نہ آئندہ ایسا ہوگا۔ خدا کرے وہ دن قریب ہو کہ کشمیریوں کو ان کی موجودہ حالت زار سے خدا نجات دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button