مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کو کورونا وائرس ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کر دیا گیا

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کے روزکورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کروایا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کے روزکورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کروایا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ویکسین ’’کوو ایران برکت‘‘ کا پہلا ڈوز تب انجیکٹ کروایا ہے جب ملک میں 80 سال کی عمر کے سارے افراد کو گزشتہ دو مہینے کے دوران ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کیا جا چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قائد کی 33ویں برسی، ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر اجتماع کا اعلان

واضح رہے کہ ایران دنیا کا چھٹا اور مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس وقت ایران کے دیگر کئی تحقیقاتی مراکز میں کورونا وائرس کی ویکسین بنائی جا رہی ہے جن میں دو ویکسین ایسی ہیں جو کلینکل ٹیسٹ کے مراحل میں بہت کامیاب اور ایمیونٹی پیدا کرنے میں بہت موثر ثابت ہوئی ہیں۔ بہت جلد ان کے عام استعمال کی بھی منظوری مل جائے گی اور ملک میں ان کا استعمال بھی بڑے پیمانے پر شروع ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button