مشرق وسطی
آیت اللہ خامنہ ای کا بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیرکے پرمسرت موقعے پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سےعدالتوں سے سزا پانے والے 1070 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 1070 قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کوآیت اللہ خامنہ ای نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست سے موافقت کی۔