مشرق وسطی

آیت اللہ احمد جنتی گارڈین کونسل کے دوبارہ سیکریٹری منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گاڑدین کونسل کے اکثر اراکین نے آیت اللہ جنتی کو گارڈین کونسل کے سیکریٹری اور کد خدائی کو گارڈین کونسل کے ترجمان کے عنوان سے دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جنتی مزید ایک سال کے لئے گارڈین کونسل کے سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ گارڈین کونسل کے اراکین نے عباس علی کدخدائی کو بھی مزید ایک سال کے لئے کونسل کا ترجمان منتخب کرلیا ہے۔

گارڈین کونسل کے داخلی آئین کے مطابق اس کے منتظمہ کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے جس میں منتظمہ کمیٹی کے ارکان کو ایک سال کی مدت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button