پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام حسینؑ کے عزادار ،یزید بن معاویہ کے حامیوں کیخلاف میدان میں آگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یزید ابن معاویہ لعین پر لعنت کو توہین صحابہ قرار دیکر ملک بھرمیں پہ در پہ جھوٹے مقدمات کے اندراج کے بعد غیور شیعیان حیدرکرارؑ نے نواسہ رسولؐ امام حسین ؑ کے قاتل ملعون یزید ابن معاویہ کے حامیوں کے خلاف کمر کس لی۔

نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب و انصار کے قاتل یزیدابن معاویہ پر لعنت کرنے کو جرم قرار دیکر ایف آئی آر کروانے والوں کے خلاف توہین مذہب کی درخواست چکوال تھانہ صدر میں جمع کروادی گئی ہے ۔

ایف آئی آر معروف شیعہ سماجی رہنما چوہدری محسن حسن نےدرجن بھر عاشقان اہل بیتؑ کی موجودگی میں جمع کروائی، پولیس کی جلد ایف آئی آر کاٹ کر کارروائی کی یقین دہانی۔

چوہدری محسن حسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یزید ملعون کی حمایت دراصل نواسہ رسول ؐ کی توہین ہے، جس کے خلاف درخواست دے کر رسید لے لی گئی ہے اور انشاءاللہ آج ایف آئی آر درج کرکے معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بدین، عاشورہ جلوس پر حملہ کرنے والےلشکر جھنگوی کے دہشتگردگرفتار

اس مرحلے پر شارٹ کال پر چکوال کے محب وطن نوجوان فوری طور پر پہنچے اور بہت سے احباب نے فون پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ درخواست میں عملی طور پر چوہدری جعفر حسن سرپاک ، چوہدری واجد علی سرپاک اور چوہدری علی عمیر بہکڑی میرے ساتھ بطور گواہ شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی رہنمائی کیلئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال برادر محترم ملک ندیم حیدر ایڈوکیٹ ،سید فخر کاظمی ایڈووکیٹ ، ملک نوید ایڈوکیٹ اور سید برکات کاظمی صاحب ایڈووکیٹ نے ہر مرحلے پر تعاون فرمایا باقی چکوال کے ان انہیں تمام امن پسند اور مہذب شہریوں کا شکریہ جو ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

واضح رہے کہ چکوال میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشگردوں نے نام بدل کر تحریک خدام اہل سنت والجماعت کے نام سے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا شروع کردی ہے ، اسی پلیٹ فارم سے کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندے محمد حفیظ ولد محمد عزیز نے ایک شیعہ نوجوان عمران اکبر گوندل کے خلاف توہین صحابہ کے نام پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔

ایف آئی آر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندے نے امام حسینؑ کے قاتل یزیدابن معاویہ ملعون پر لعنت کو توہین صحابہ قرار دیکر اپنے جذبات کے مجروح ہونے کا الزام عائد کیا ہے ، عجیب مسلمان ہیں یہ جنہیں نواسہ رسول ؐ کے قاتل پر لعنت کرنےسے تکلیف پہنچتی ہے ۔ اس اقدام کے خلاف چوہدری محسن حسن نے محمد حفیظ کے خلاف توہین مذہب اہل بیتؑ کی بنیاد پر مقدمےکے اندراج کیلئے درخواست تھانے میں جمع کروادی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سال محرم الحرام کے آغاز سے لیکر آج تک ملک کے طول وعرض میں درجنوں ایف آئی آر کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے کارندوں کی جانب سے شیعیان حیدرکرارؑ کے خلاف کٹوائی جاچکی ہیں جن میں فقط یزید ابن معاویہ ملعون پر لعنت کرنے کو جرم قرار دیا گیا ہے ، یزید ابن معاویہ کسی اور کی نگاہ میں تو صحابی ہوسکتا ہے لیکن غیرت مند شیعہ اسے کسی صورت صحابی تسلیم نہیں کرسکتے ، اب اگر ایف آئی آر ایف آئی آر کھیلنا ہے تو چلو ایسے ہی صحیح ۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button