مجالس و عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ملتان میں کارکنان و عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس و عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں، ملک میں سنگل نیشنل کریکولم کے نعرہ کے نیچے ملک کو دہشت گردی، فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جس کے خطرات منڈلارہے ہیں اور سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا لہذا حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نا کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مولانا غلام شبیر حیدری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مقرر
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ہمہ قسمی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس دوران تمام سینئیر تنظیمی احباب نے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
علامہ سید ناظر عباس تقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مسنگ پرسنز اور مجالس و عزادری کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز کو خلاف آئین قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے تم جتنے ظلم کرسکتے ہو کر لو یہ تحریک حسینی کربلا سے چلی ہے شیعہ ایک قوم ہے کوئی سیاسی نعرہ یا پارٹی نہیں جسے تم مسل دو گے ،ہم جمہوری لوگ ہیں جب ہم باہر نکلیں گے تو تمہارے بس میں نہیں ہوگا لہذا ایک بار پھر حکومت کو ریاستی اداروں ان غیر آئینی و غیر فطری اقدامات سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے اس موقع پر علامہ سید علی رضا نقوی البخاری ملتان، علامہ نجم الحسنین مظفرگڑھ، علامہ نسیم عباس جوادی وہاڑی، ڈاکٹر تجمل عباس مہدی وہاڑی، مولانا سید مجاہد عباس گردیزی ملتان، مولانا کاشف ظہور نقوی ملتان بھی موجود تھے۔