پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کا مشاورتی اجلاس،عزاداران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر پر احتجاج

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ مذہبی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے

شیعہ نیوز: عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا مشاوارتی اجلاس وکلا برادری کا مکمل حمایت کا اعلان، اجلاس میں عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی، سردار عون رضا گوپانگ، یوسف اکبر نقوی، یافث نوید ہاشمی، سید شہنشاہ نقوی، حسنین بخاری، اقبال مہدی زیدی، سمیع گردیزی، خادم بخاری، عرفان ہاشمی، مجتبی شمسی، خالد حسین، کاظم حسین، ملک ابرار، علی رضا علوی، مہر سجاد حسین چوہان، عرفان صدیقی، ملک حق نواز، ملک شفقت تھہیم، عمران بخاری، مجتبی حیدر، تنویر گھلو، عدنان بن ناصر حیدری، شہباز گرمانی، مجتبی حیدر، تنویر گھلو، قارب ہاشمی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ مذہبی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے، آئینِ پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں شاندار تقریب

اُنہوں نے کہا کہ ملتان میں عزاداروں کے خلاف فرقہ وارانہ بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیاں اس آئینی حق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، مذہبی آزادی کے حق کو پامال کرنا اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو نظرانداز کرنا ایک غیرآئینی اور غیرانسانی عمل ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم آئین کی پاسداری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایسے اقدامات ملک میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہیں اور ان کی روک تھام ضروری ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس معاملے کا نوٹس لے اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے تاکہ پاکستان میں ہر شہری امن و سکون کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکے، اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی، سردار عون رضا گوپانگ نے کہا کہ اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر وقت ہر فورم کے لیے آمادہ ہیں۔ اگر ہم سے مذہبی آزادی کا حق چھیننے کی کوشش کی گئی تو اپنے حق کے لیے بھرپور تحریک چلائے گے اور قانونی جنگ لڑیں گے اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے آئے روز جھوٹی ایف آر کا اندراج بھی بند کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button