اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہری پور، تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام آزادی القدس ریلی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر قبلہ اول کی آزادی، مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملتان، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی مشترکہ القدس ریلی

ریلی کے شرکاء نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد امیر حمزہ سے نکلے۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء وسیم اظہر ترابی، نئیر عباس جعفری اور دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ جب تک دنیا میں ایک بھی شیعہ موجود ہے قبلہ اول کی آزادی کی تحریک زندہ رہے گی، قبلہ اول کی آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button